Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی پولیس ڈیڑھ لاکھ افطار پیکٹس تقسیم کرے گی

مقدس مہینے میں ایستر ہیلتھ کیئر کے ساتھ کارخیر میں تعاون کرنے پر فخر ہے۔ فوٹو دی نیشنل نیوز
دبئی پولیس نے ایستر ہیلتھ کیئر کے تعاون سے رمضان المبارک میں افطار پیکٹس تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق مختلف چوراہوں اور راستوں پر افطار کے وقت گزرنے والی گاڑیوں میں بیٹھے روزہ داروں کو دبئی پولیس کی تعاون سے سالانہ مہم کے طور پر ڈیڑھ لاکھ افطار پیکٹس تقسیم کئے جائیں گے۔

امارات کے رہائشیوں میں یکجہتی کے جذبے کی بہترین مثال ہے۔ فوٹو دی نیشنل نیوز

دبئی، ابوظہبی، راس الخیمہ اور عجمان کے 13 مقامات پر رمضان پیکٹس کی تقسیم کی مہم میں 300 سے زیادہ رضاکار حصہ لے رہے ہیں۔
یہ رضاکار افطار کے وقت سے چند لمحے قبل سڑکوں پر موجود مسافروں کو یومیہ پانچ ہزار افطار پیکٹس تقسیم کرنے میں مدد کریں گے۔
گزشتہ سال ماہ صیام میں اس مہم کے دوران ایک لاکھ 17 ہزار افطار پیکٹس تقسیم کیے گئے تھے تاہم رواں سال تعداد بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ پیکٹس کی تقسیم متوقع ہے۔

یومیہ 5000 افطار پیکٹس تقسیم کرنے میں پولیس مدد کریے گی۔ فوٹو عرب نیوز

حفظانِ صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پیکٹس میں افطار کے لیے کھجور، پانی، کیک اور جوس کا ڈبہ موجود ہے۔
دبئی پولیس کے اہلکار جمعہ المھیری نے بتایا ہے کہ یہ مہم متحدہ عرب امارات میں مقامی شہریوں اور غیرملکیوں کے درمیان اخوت اور بھائی چارے کے احساس کو فروغ دیتی ہے۔

اس مہم میں ڈیڑھ لاکھ افطار پیکٹس تقسیم کئے جائیں گے۔ فوٹو دی نیشنل نیوز

جمعہ المھیری نے کہا ’ہمیں رمضان کے مقدس مہینے میں ایک بار پھر اس کارخیر میں ایستر ڈی ایم ہیلتھ کیئر کے ساتھ تعاون کرنے پر فخر ہے۔‘
یہ تعاون ماہ مقدس کے دوارن متحدہ عرب امارات کے باشندوں کے مابین ہمدردی اور یکجہتی کے جذبے کی بہترین مثال ہے۔

شیئر: