Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیل غزہ میں قحط کو بڑھا رہا ہے: یورپی یونین

جوزف بورل نے کہا کہ بھوک کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے اور اسرائیل قحط کو بڑھا رہا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
یورپی یونین کے فارن پالیسی چیف جوزف بورل کا کہنا تھا کہ اسرائیل بھوک کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرکے غزہ میں قحط کو بڑھاوا دے رہا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ نے یورپی یونین کے اعلی سفارت کار کے الزام کی تردید کی ہے۔
جوزف بورل نے عزہ میں انسانی امداد کے حوالے سے برسلز میں ہونے والے کانفرنس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’غزہ میں ہم قحط کے دہانے پر نہیں بلکہ قحط کا سامنا کر رہے ہیں جو کہ ہزاروں لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کر رہا ہے۔‘
’یہ ناقابل قبول ہے۔ بھوک کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے اور اسرائیل قحط کو بڑھا رہا ہے۔‘
دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ کیٹز نے یورپی یونین کے فارن پالیسی چیف کو جواب دیتے ان پر زور دیا کہ وہ اسرائیل پر حملہ آور ہونے کے بجائے حماس کے ’جرائم‘ کے خلاف ہمارے حق دفاع کو تسلیم کریں۔
کیٹز نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ ‘اسرائیل نے بڑی تعداد میں انسانی امداد فضائی، بری اور سمندری راستے سے آنے کی اجازت دی لیکن اس امداد کی ترسیل کو حماس نے اقوام متحدہ کے ایجنسی کی مدد سے پرتشدد طریقے سے متاثر کیا۔
 

شیئر: