Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کی صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے ملاقات کی ہے۔
ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان میں بحرین کے سفیر محمد ابراہیم محمد عبدالقادر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ ’پاکستان اور بحرین کے برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور تاریخ پر مبنی ہیں۔پاکستان اور بحرین کے تعلقات کو  باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے۔‘
صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین بہترین تعلقات کو باہمی دلچسپی کے شعبوں میں مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے صدر مملکت کو دوسری مرتبہ عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔
کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کا کہنا تھا کہ ’امید ہے کہ پاکستان صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں آگے بڑھے گا۔ پاکستان اور بحرین کے درمیان بہترین دفاعی تعاون ہے۔‘
کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے تعاون پر اظہارِ تشکر بھی کیا۔
کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے پاکستان کے لیے بحرین کی حمایت جاری رکھنے کا بھی اعادہ کیا۔
جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے صدر مملکت کو بحرین کے دورے کی دعوت دی۔

شیئر: