Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ

پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ جب کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے 32 پیسے کمی کی گئی ہے۔ (فوٹو: ایکس)
حکومت نے  پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے اتوار کی رات کو جاری پریس ریلیز کے مطابق گذشتہ 15 دنوں کے دوران عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جب کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قمیت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔
حکومت نے عالمی مارکیٹ کی قیمتیوں کے مدنظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا فیصلہ کیا ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ جب کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے 32 پیسے کمی کی گئی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل حکومت کی اس پالیسی کے مطابق کیا گیا ہے جس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے رد و بدل کے اثرات کو صارفین تک پنچایا جاتا ہے۔
دوسری جانب لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

شیئر: