Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسکریت پسندوں کے حملے میں پانچ ایرانی سکیورٹی اہلکار ہلاک: سرکاری میڈیا

فائرنگ کے تبادلے کے دوران کم از کم آٹھ عسکریت پسند مارے گئے (فوٹو:اے ایف پی)
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ملک کے جنوب مشرقی حصے میں مشتبہ سنی مسلم عسکریت پسندوں کے فوجی تنصیبات پر دو الگ الگ حملوں میں پانچ ایرانی سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 10 زخمی ہو گئے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جیش العدل کے عسکریت پسندوں نے رات کے وقت حملے کیے اور انہوں نے صوبہ سیستان اور بلوچستان میں واقع راسک اور چابہار میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران کم از کم آٹھ عسکریت پسند مارے گئے۔
جیش العدل ایک انتہا پسند سنی مسلم عسکریت پسند گروپ ہے جو جنوب مشرقی ایران اور مغربی پاکستانی صوبے بلوچستان میں سرگرم ہے۔
جنوری میں ایران نے پاکستان کے صوبے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں شدت پسند تنظیم ’جیش العدل‘ کے ٹھکانوں کو ’میزائل اور ڈرون‘ سے نشانہ بنایا تھا۔
ایران کے حملے کے نتیجے میں دو بچے ہلاک اور تین لڑکیاں زخمی ہوئی تھیں۔
پاکستان کی جانب سے ایران کے اندر علیحدگی پسند عسکریت پسندوں پر جوابی حملے کیے گئے تھے۔
پاکستان نے یہ جوابی حملے ایران کی جانب سے پاکستانی علاقے میں کیے گئے حملے کے دو روز بعد کیے تھے۔
پاکستان نے ایران پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ ’ایران کے اندر ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں جو پاکستان میں حالیہ حملوں میں ملوث تھے۔‘

شیئر: