Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں 13 سالہ لڑکی پراسرار حالت میں لاپتہ ہوگئی

’لڑکی دماغی طور پر بالکل ٹھیک ہے اور اسے کسی قسم کی نفسیاتی بیماری لاحق نہیں‘ ( فوٹو: سبق)
جازان  کے احد المسارحہ کمشنری میں ایک 13 سالہ لڑکی پراسرار حالت میں لاپتہ ہوگئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق لاپتہ ہونے والی لڑکی کا نام أمواج خالد عیضہ ہے اور وہ دماغی طور پر بالکل ٹھیک ہے اور اسے کسی قسم کی نفسیاتی بیماری لاحق نہیں۔
لاپتہ ہونے والی لڑکی کے گھر والوں نے کہا ہے کہ ’گزشتہ بدھ کو وہ اپنی بہنوں کے ساتھ قیام اللیل پڑھنے مسجد گئی جہاں وہ روزانہ اسی طرح جاتی ہے‘۔
’نماز کے بعد گھر واپس آنے کے لیےاس کی بہنوں نے تلاش کرنا شروع کیامگر وہ کہیں نہیں ملی‘۔
گھر والوں نے کہا ہے کہ’اس کے بہنیں اس کے آنے کا انتظار کرتی رہیں یہاں تک کہ مسجد نمازیوں سے بالکل خالی ہوگئی مگر وہ کہیں بھی نظر نہیں آئی‘۔
’ہم نے اسے تمام متوقع گھروں اور مقامات میں تلاش کیا ہے ، پولیس میں رپورٹ درج کرائی ہے جبکہ تمام ہسپتالوں کے علاوہ مردہ خانوں میں بھی دیکھا ہے‘۔
گھر والوں نے کہا ہے کہ ’لڑکی بالکل ٹھیک ہے اور اس کا گھر والوں کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں‘۔
’لاپتہ ہونے کے وقت اس کے پاس موبائل بھی نہیں تھا نہ کبھی وہ گھر سے یا سکول سے غائب ہوئی ہے‘۔

شیئر: