Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

29 رمضان کو عید کا چاند دیکھنا ناممکن ہے: ماہر

’فلکیات حساب کے مطابق مذکورہ دن میں چاند ، سورج سے 12 منٹ پہلے ڈوب جائے گا‘ (فوٹو: سبق)
مشہورماہر فلکیات اور رویت ہلال کمیٹی کے رکن عبد اللہ الخضیری نے کہا ہے کہ پیر 29 رمضان بمطابق 8 اپریل کو عید کا چاند دیکھنا نا ممکن ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’فلکی حساب کے مطابق مذکورہ دن میں چاند ، سورج سے 12 منٹ پہلے ڈوب جائے گا‘۔
’یہی وجہ ہے کہ 29 رمضان کو چاند کا نظر آنا ناممکن ہے جبکہ منگل 30 رمضان بمطابق 9 اپریل عید کا چاند واضح طورپر نظر آئے گا‘۔
ماہر فلکیات نے کہا ہے کہ ’منگل 30 رمضان کو عید کا ہلال 54 منٹ تک افق پر رہے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’پیر 8 اپریل کو سورج گرہن ہے گوکہ مشرق وسطی میں اسے نہیں دیکھا جائے گاالبتہ یہ چاند کا سورج سے پہلے ڈوب جانے کا اہم سبب ہے‘۔

شیئر: