Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قاتل کو معاف کرنے کے لیے پاکستانی مقتول کے لواحقین سے رابطے

’عرب تارک وطن کے ہاتھوں ہیبت خان کا قتل غلطی سے ہوا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
حائل میں رہائش پذیر سعودی شہری احمد الشمری اور علاقے کے وجہا نے سعودی عرب پہنچنے والے پاکستانی مقتول ہیبت خان کے لواحقین سے قاتل کو معاف کرنے کے لیے رابطے کئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پاکستانی مقتول ہیبت خان کا عرب تارک وطن کے ہاتھوں قتل ہوگیا تھا۔ خون بہا قبول کرکے مقتول کو معاف کرنے یا قصاص کا مطالبہ کرنے کے لیے مقتول کے ورثا کو پاکستان سے طلب کیا گیا ہے۔
سعودی شہری احمد الشمری اور علاقے کے معزز افراد نے مقتول کے ورثا کی حائل میں میزبانی کی ہے اور انہیں قاتل کو معاف کرنے کی ترغیب دی ہے۔
واضح رہے کہ عرب تارک وطن کی وجہ سے ہیبت خان کا قتل غلطی سے ہوا تھا۔
دوسری طرف مقتول کے ورثا کو راضی کرنے کے لیے حائل کے خیراتی ادارے ’مبرہ‘ نے ہیبت خان کی طرف سے صدقہ کی نیت سے 47 افراد کو مفت عمرہ کرانے کے لیے خصوصی بس چلائی ہے۔

شیئر: