Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کون سے علاقے اتوار سے بدھ تک بارش کی زد میں رہیں گے؟

مشرقی ریجن میں بارش کا سلسلہ زیادہ رہنے کی توقعات ہیں۔ (فوٹو عاجل)
قومی مرکز برائے  موسمیات کا کہنا ہے کہ بعض علاقوں میں  بارش کا سلسلہ بدھ تک  سلسلہ جاری رہنے کی توقعات ہیں۔
الاخباریہ  چینل  کے معروف پروگرام ’نشرۃ النھار‘ سے گفتگو کرتے ہوئے موسمیات کے قومی مرکز میں موسمی تجزیہ کار عادل القازنلی نے کہا کہ  مملکت میں اتوار سے بدھ تک 4 ریجن بارش اور بدلتے موسمی حالات سے متاثر رہیں گے۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ان 4 ریجنز میں ریاض، حائل، القصیم اور الشرقیہ  شامل ہیں۔ یہاں بدھ تک موسم میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ رہے گا۔
قومی مرکز نے بتایا کہ  سب سے زیادہ بارش کا سلسلہ مشرقی ریجن میں رہنے  کی توقعات ہیں اس لیے لوگ احتیاط سے کام لیں۔
واضح رہے کہ چاند رات سے ریاض ریجن میں بارش کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: