Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہٹ اینڈ رن کیس میں 50 ہزار درہم معاوضہ ادا کرنے کا حکم

سیٹلمنٹ کمیٹی نے 70 ہزار درہم معاوضے کا فیصلہ دیا تھا۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دبئی کی سول عدالت نے ہٹ اینڈ رن کیس میں انشورنس ڈسپیوٹ سیٹلمنٹ اینڈ ریزولوشن کمیٹی کی طرف سے طے شدہ معاوضہ کی رقم 70 ہزار درہم سے کم کرکے 50 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق دبئی کی عدالت میں انشورنس کمپنی کی اپیل عدالت نے کمزور ثبوتوں کی بنیاد پر مسترد کردیا۔
 انشورنس کمپنی نے انشورنس ڈسپیوٹ سیٹلمنٹ اینڈ ریزولوشن کمیٹی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔
کمیٹی نے انشورنس کمپنی کو 70 ہزار درہم اور چار ہزار درہم فیس اور دیگر اخراجات کی ادائیگی کے احکامات جاری کیے تھے۔
عدالت نے تمام ثبوتوں اور کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد  فیصلے میں کہا کہ حادثے میں متاثرہ شخص کی فارنسک رپورٹ کے مطابق اسے بائیں ٹانگ میں معذوری کا سامنا 20 فیصد تک تھا۔
عدالت انشورنس کمپنی کو متاثرہ شخص کو 70 ہزار درہم کے بجائے 50 ہزار درہم کی ادائیگی کا حکم دیا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: