Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں 2026 تک ایک بلین گلاب کی پیداوار ہوگی

’سعودی عرب میں گلاب کی پیداوار میں 34 فیصد اضافہ ہوا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی زرعی پروگرام نے کہا ہے کہ ملک میں گلاب کی پیداوار میں 34 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 2020 میں 500 ملین گلابوں کی پیداوار ہوئی جبکہ گزشتہ سال 2023 میں پیدوار بڑھ کر 960 ملین ہوگئی۔
پروگرام کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’2026 تک ہمارا ہدف ایک بلین گلاب کی پیدوار ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ  ’مزارعین کی مدد کے لیے تیار ہونے والے پروگرام سے اب تک 433 افراد مستفید ہوئے ہیں‘۔
’ہم نے جازان میں گلاب سے خوشبودار تیل بنانے کی صنعتی سٹی قائم کی ہے جبکہ جازان کے علاوہ طائف میں باغات کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ابوعریش کے علاوہ میں گلاب سے خوشبودار تیل بنانے کی فیکٹری کے علاوہ پودوں بیماریوں سے بچانے کے لیے خصوصی لیبارٹری قائم کی جائے گی‘۔

شیئر: