Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض : آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور ڈیجیٹل فیوچرز پر آؤٹر ایج کانفرنس

سعودی عرب میں Web3 کی حمایت کے بارے میں ہم بہت پرعزم ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
ریاض گیراج میں آؤٹر ایج انوویشن سمٹ میں موجود کورین کینیڈین آرٹسٹ کرسٹا کم نے کہا ہے اپنے ڈیٹا کے مالک ہونے سے ہم بااختیار اور محفوظ ہوں گے۔
عرب نیوز کے مطابق کورین آرٹسٹ نے 23 اپریل کو ہونے والے سربراہی اجلاس کے پینل مباحثوں میں سے ایک پر بات کی جس کا عنوان تھا ’بزنس اینڈ سمارٹ سٹیز کے لیے Web3 اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس۔‘
کانفرنس میں ہونے والے مباحثوں میں حصہ لینے والے مہمان مقررین میں نیوم میں سپیٹیل ریئلٹی پورٹ فولیو اور ڈائریکٹر Web3 نایف الربیح نے بھی شرکت کی۔ 
پروگرام میں واٹوم کارپوریشن کے بانی اور سی ای او ایرک پلیئر کے علاوہ ہیش گراف ایسوسی ایشن کے صدر کمال یوسفی موجود تھے۔
کورین کینیڈین آرٹسٹ کرسٹا کم نے کہا ہے کہ میرا مقصد اپنے ڈیٹا کے مالک ہر فرد کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔
’لوگوں کو ان کے اپنے ڈیٹا کی ملکیت کے بارے میں بااختیار بنانے کی اجازت دینے کی ضرورت ہے اور انہیں یہ انتخاب دینا بھی ضروری ہے کہ وہ کن منصوبوں میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔‘
اس موقع پر کرسٹا کم نے کہا کہ ڈیٹا کی ملکیت 21 ویں صدی میں انسانی حقوق کے سب سے بڑے مسائل میں سے ایک ہے۔
ابھی Web2 سسٹم میں ہمارا ڈیٹا مفت لیا جاتا ہے۔ کمپنیاں سرویلنس کیپٹلزم پر عمل کرتی ہیں اور وہ آپ کا ڈیٹا لیتی ہیں اور وہ آپ کے مفت ڈیٹا کے ذریعے کماتی ہیں۔

’بزنس اینڈ سمارٹ سٹیز Web3 اور اے آئی‘۔ کےعنوان سے پینل مباحثہ۔ فوٹو عرب نیوز

کھیلوں اور تفریح ​​پر توجہ مرکوز کرنے والی گیمنگ کمپنی کینڈی ڈیجیٹل کے سی ای او سکاٹ لاوین نے Web3 کو سپورٹ کرنے کے لیے کانفرنس میں شرکت کی۔
سکاٹ لاوین نے کہا کہ Web3 واقعی لوگوں کو اپنے ڈیٹا کی توثیق کرنے اور جہاں ضروری ہو اسے منتخب طریقے سے شیئر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

لوگوں کو ڈیٹا میں بااختیار بنانے کی اجازت دینا ضروری ہے۔  فوٹو عرب نیوز

سکاٹ لاوین نے پینل ڈسکشن میں بھی شرکت کی جس میں web3 اور سمارٹ سٹیز کی ہم آہنگی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
سکاٹ لاوین نے کہا کہ میں سعودی عرب کے آگے بڑھنے اور Web3 کی حمایت کے بارے میں بہت پرعزم ہوں اور یہ چاہتا تھا کہ یہاں آکر اسے پہلی بار دیکھوں اور یہاں کی کمیونٹی سے ملوں۔
 

شیئر: