Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں جمعرات کو سونے کے نرخوں میں اضافہ

مملکت میں ایک اونس سونے کی قیمت 8684 ریال رہی۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی مارکیٹ میں جمعرات 25 اپریل 2024 کو سونے کے نرخوں میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا۔
تواصل نیوز کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 279.23 ریال رہے جبکہ 22 قیراط کی قیمت 255.97 ریال ریکارڈ کی گئی۔
مملکت میں سب سے زیادہ 21 قیراط کا استعمال ہے اس کی فی گرام قیمت 244.34 ریال ہے۔
18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 209.43 ریال، 14 قیراط کی 162.89 ریال اور 12 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 139.62 ریال رہی۔
سعودی گولڈ مارکیٹ  میں ایک اونس سونے کی قیمت 8684 ریال رہی  جبکہ ایک کلو سونا 2 لاکھ 79 ہزار 234 ریال میں فروخت ہوا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: