Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر داخلہ نے ڈی جی نادرا کو معطل کردیا

    اسلام آباد ..... وزیر داخلہ چوہدری نثار نے نادرا کے لئے 45لاکھ روپے ماہانہ کرا یہ پر عمار ت لینے کے معاملے میں بے قاعدگیوں اور متعلقہ قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی پر ڈائریکٹر جنرل نادرا طاہر اکرام سمیت پوری ہائرنگ ٹیم کو معطل کر دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت اجلا س میں نادرا کے مالی و انتظامی امور کا بغور جائزہ لیا گیا۔ وزیر داخلہ کو ایف آئی اے نے نادرا کےلئے 45لاکھ روپے ماہانہ کرا یہ کی ادائیگی پر عمارت لینے کے حوالے رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ میں عمارت کرائے پر لینے میں بے قاعدگیوں کے انکشاف پر چوہدری نثار نے نادرا احکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نادرا اور پیپرا رولز کو مد نظر کیوں نہیں رکھا گیا۔ وزیر داخلہ نے عمارت کرائے پر لینے اور اس میں بے ضابطگی پر ڈی جی نادرا طاہر اکرام سمیت پوری ہائرنگ کمیٹی کو معطل کر دیا۔

شیئر: