جدہ: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نجی دورے پر بیرون ملک روانہ ہوگئے۔ جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر شاہ سلمان کو الوداع کرنے کے لئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل، وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نایف، ریجنوں کے گورنرز ، وزارئ ، مشیر اور شاہی خاندان کے افراد کے علاوہ عسکری اور سول شعبوں کے سربراہان موجود تھے۔