Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوحہ فوجی اڈے پر کوئی بات نہیں ہوئی!

انقرہ۔۔۔۔ترک صدر رجب طیب اردگان نے دورہ خلیج مکمل کرکے انقرہ پہنچنے پر واضح کیا کہ انہوں نے سعودی عرب اور کویت میں مذاکرات کے دوران دوحہ میں قائم اپنے فوجی اڈے کی بابت کوئی بات نہیں کی۔ اس مسئلے پر قطر میں گفت و شنید ہوئی جو فطری امر ہے۔ اردگان نے خلیجی بحران حل کرانے کیلئے اپنی کوششوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ منہدم کرنا آسان ہے، منہدم عمارت کی تعمیر نو بیحد مشکل ہے۔اردگان نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے سعودی عرب میں ملاقاتوں کے دوران خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کیلئے اپنی آرزوؤں کا اظہار کیا۔ خلیجی ممالک کا ا دورہ تمام فریقوں کے درمیان اعتماد کی بحالی کی جہت میں اہم قدم تھا۔

شیئر: