لکھنؤ۔۔۔۔کانگریس کے رہنما سندیپ دکشت کے خلاف حسین گنج پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرادی گئی۔انہوں نے آرمی چیف جنرل ویپن راوت کے خلاف توہین آمیز ریمارکس پاس کئے تھے۔ سابق وزیر اعلیٰ دہلی شیلا دکشت کے صاحبزادے سندیپ دکشت نے جون میں توہین آمیز ریمارکس کے بعد نیا تنازع شروع کردیا تھا۔ بی جے پی نے اس کی شدید مذمت کی تھی حتیٰ کہ کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے بھی کڑی نکتہ چینی کی تھی۔