لندن۔۔۔۔تازہ ترین جائزے میں واضح کیا گیا کہ سعودی عرب کو 2040تک بنیادی ڈھانچے کیلئے مطلوب سرمائے کا خلاپورا کرنے کیلئے 115ارب ڈالر درکار ہونگے۔ جائزہ نگاروں نے توجہ دلائی کہ مملکت کو بنیادی ڈھانچوں پر 2040تک 613ارب ڈالر لگانے ہونگے۔جائزہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں بجلی اور سڑکوں پر غیر معمولی اخراجات آئیں گے کیونکہ دنیابھر میں آبادی بڑھتی چلی جارہی ہے۔ 2040ء میں سعودی شہروں کی آبادی میں 94فیصد تک اضافہ ہوگا جبکہ 2015میں اضافے کی شرح 83فیصد ہے۔