Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی قونصلر شاہ فیصل کے اعزاز میں الوداعیہ

ریاض ( ذکاء اللہ محسن) سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے میں مدت ملازمت پوری کرنے والے قونصلر شاہ فیصل کاکڑ کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی جس میں سفارت خانے کے افسران اورا سٹاف نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقعہ پر نائب سفیر حسن وزیر کا کہنا تھا کہ شاہ فیصل کاکڑ نے بطور قونصلر3 سال اپنے فرائض منصبی کو احسن انداز میں ادا کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے پاسپورٹ سیکشن اور بحیثیت قونصلر جو خدمات انجام دی ہیں انکو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور اب وہ بنگلہ دیش جارہے ہیں ،وہاںپر بھی یقینی طور پر ان کو اچھا ماحول میسر آئے گا۔ کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا جس میں شاہ فیصل کاکڑ کی خدمات کو سراہا گیا۔ سفارت خانہ کے تمام عملے نے شاہ فیصل کاکڑ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔آخر میں نائب سفیر کی جانب سے انہیں تعریفی شیلڈ بھی دی گئی۔

شیئر: