پٹنہ ------------بہار کی سیاست میں نئے دور کا آغاز کرتے ہوئے جے ڈی یو کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یاد کو سیاسی جھٹکا دیتے ہوئے بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملاکر بہار میں نئی حکومت قائم کرلی۔نتیش کمار نے راج بھون پہنچے جہاں ریکار قائم کرتے ہوئے چھٹی مرتبہ وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا ان کے بعد سوشیل مودی نے بہار کے نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا-اس نئی حکومت میں جے ڈی یو اور بی جے پی کے13وزرا ہونگے جو بعد میں حلف اٹھائیں گے ۔