Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں رمضان قریب آتے ہی گھریلو خادمہ کی فی گھنٹہ اجرت دگنی

فی گھنٹہ اجرت 25 ریال سے بڑھ کر 50 ریال تک پہنچ گئی ہے (فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں  رمضان المبارک قریب آتے ہی گھریلو خادماوں کی فی گھنٹہ اجرت میں بھی ڈبل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
صفائی کے لیے خادمہ کی فی گھنٹہ اجرت 25 ریال سے بڑھ کر 50 ریال تک پہنچ گئی ہے۔
الوطن اخبار کے سروے کے مطابق گھریلو کارکنوں کو فی گھنٹہ کے حساب سے فراہم کرنے والی کمپنی کے نگران نایف الخالد کا کہنا تھا رمضان میں گھریلو خادماوں کی طلب میں غیرمعمولی اضافہ ہوجاتا ہے۔
عام دنوں میں فلپائنی خادمہ کی فی گھنٹہ اجرت 25 ریال ہوتی ہے جو رمضان میں بڑھ کر 50 ریال تک پہنچ گئی ہے۔
صفائی کے لیے مقرر خادمہ کے ذمہ بچوں کی دیکھ بھال بھی ہوتی ہے جبکہ کھانا پکانے والی خادماوں کی یومیہ اجرت 300 سے 350 ریال ہے جو 8 گھنٹے کے لیے ہوتی ہے۔
افرادی قوت فراہم کرنے والی کمپنی کے ذمہ دار کا کہنا تھارمضان میں کمپنی کی جانب سے مختلف پیکیجز متعارف کرائے جاتے ہیں جن میں ایک ہفتے میں ایک دن ( چار گھنٹے) کے لیے 150 ریال جبکہ دوسرا پیکیج 8 گھنٹے کا ہوتا ہے اس کی اجرت 300 ریال ہے۔
گھریلو کام اور کھانا پکانے والی خادمہ کی اجرت رمضان میں ایک دن 800 ریال تک ہے۔

 

شیئر: