Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام میں مفت کارپارکنگ، یہ سہولت کب تک جاری رہے گی؟

جب تک نئی کمپنی کے ساتھ معاہدہ فائنل نہیں ہوجاتا یہ سپولت جاری رہے گی( فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں مشرقی ریجن کے میئر انجینئرفہد الجبیر کا کہنا ہے’ دمام میں عوامی پارکنگ کے لیے آپریٹنگ کنٹریکٹ ازسرجاری کیے جائیں گے اور نئی کمپنی بہتر طریقے سے آپریشن شروع کرے گی۔‘
عاجل نیوز کے مطابق دمام کے مختلف علاقوں میں پیڈ کار پارکنگ کو آپریٹ کرنے والی سابقہ کمپنی کا کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد میونسپلٹی کی جانب سے نئی کمپنی کے ساتھ معاہدے کی تیاری کی جارہی ہے۔
 مشرقی ریجن کی بلدیہ کے ترجمان کا کہنا ہے’ 25 فروری 2025 سے پارکنگ فری ہوگی جب تک نئی کمپنی کے ساتھ معاہدے فائنل نہیں ہوجاتا۔‘

پارکنگ کے لیے سمارٹ ایپ کی سہولت فراہم کی جائے گی (فوٹو: عاجل)

’نئی کمپنی کو ہدایت کی ہے کہ صارفین کو بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔‘
خاص کر وہ صارفین جو لمبے عرصے کے لیے گاڑی پارک کرتے ہیں جن کی وجہ سے ان لوگوں کو دشواری ہوتی ہے جو تھوڑی دیر کے لیے پارک کرتے ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا’ پارکنگ کے لیے سمارٹ ایپ کی سہولت فراہم کی جائے گی جس کے ذریعے ٹکٹ حاصل کرنے والوں کو ابتدائی 15 منٹ فری میں دیئے جائیں گے۔‘

 

شیئر: