Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میٹرو کے قصر الحکم سٹیشن کو آج سے کھولنے کا اعلان

ریاض کا قصر الحکم سٹیشن اپنے ڈیزائن کے باعث منفرد ہے (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
 ریاض کے رائل کمیشن نے بدھ 25 فروری کو صبح چھ بجے سے ریاض میٹرو کے قصر الحکم سٹیشن کو کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ سٹیشن ریاض میٹرو کے چار اہم سٹیشنوں میں سے ایک ہے جو بلیو اور اورنج لائنوں کو بس نیٹ ٹرانسپورٹ نیٹ ورک سے جوڑتا ہے۔
قصر الحکم سٹیشن اپنے ڈیزائن کے باعث منفرد ہے جو سلمانی فن تعمیر کے اصولوں سے متاثر ہے، اس میں ایک چمکدار سٹیل کی چھتری نما پلیٹ ہے، جو سٹیشن کی متعدد سطحوں کو اس کے بیرونی سٹرکچر سے جوڑتی ہے۔
سٹیشن کے اطراف کے کھلے علاقے اور مقامات کےلیے سایہ فراہم کرنے کے ساتھ سٹیشن میں دن کی روشنی کی عکاسی کرنے میں مدد کرتا ہے۔
سٹیشن میں ایک جدید گرین گارڈن شامل ہے جو مسافروں کو بیٹھنے اور آرام کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
یاد رہے ریاض میٹرو پروجیکٹ میں 85 سٹیشن شامل ہیں جن میں چار مرکزی سٹیشن ہیں جو جدید انجینیئرنگ کی خصوصیات کے ساتھ ڈیزائن کیے گئے ہیں۔
ریاض میٹرو منصوبے میں 190 انجنوں اور 452 بوگیوں کا فلیٹ شامل ہے جس میں بڑی بین الاقوامی کمپنیوں جرمن کمپنی سیمنز، کینیڈا کی بومبارڈیئر اور فرانس کی السٹوم کمپنیاں شامل ہیں۔ میٹرو منصوبے میں 19 مقامات کار پارکنگ کے لیے مختص ہیں۔
ریاض میٹرو کے 6 روٹس ہیں، بلیو لائن جس کی لمبائی 25.3 کلو میٹر ہے۔ اورنج لائن 40.7 کلو میٹر طویل ہے۔ یلو لائن کی لمبائی 29.5 کلو میٹر ہے۔ گرین لائن کی طوالت 12.9 کلو میٹر ہے جبکہ پرپل لائن 29.7 کلو میٹر طویل ہے۔
 یکم دسمبر 2024 کو ریاض میٹرو کے آغاز سے اب تک 18 ملین مسافر ریاض میٹرو استعمال کر چکے ہیں۔

 

شیئر: