Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام میں روسی فوجیوں کی انوکھی وڈیو کلپ

دمشق۔۔۔۔۔۔۔ شام میں کچھ عرصہ قبل جنوبی علاقوں میں تعینات روسی عسکری پولیس کے انوکھے اور نایاب قسم کے وڈیو کلپ منظر عام پر آئے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق ابتدائی مناظر میں یہ روسی عسکری پولیس کے اہل کار جنوبی شام اور دمشق کے نزدیک الغوطہ الشرقیہ کے علاقے میں سڑک پر کھڑی کی گئی رکاوٹوں کے پاس آنے جانے والی گاڑیوں کی شناخت اور تلاشی کے عمل میں مصروف نظر آ رہے ہیں۔روسی فوج نے سیف زون کے معاہدے میں شامل ان دونوں علاقوں میں عسکری پولیس کے ارکان کو پھیلا دیا۔ اس کا مقصد فائر بندی کی نگرانی اور پناہ گزینوں اور بے گھر افراد کی واپسی کی راہ ہموار کرنے کے لیے انسانی قافلوں کے پہنچنے کو یقینی بنانا ہے۔پہلے علاقے میں شام کے جنوب کے تین صوبے درعا ، قنیطرہ اور سویداء شامل ہیں۔ یہاں پر سیف زون کا معاہدہ 9 جولائی سے نافذ العمل ہوا اور روسی عسکری پولیس نے دو مراکز اور نگرانی کی 10 چوکیاں قائم کیں۔دوسرا علاقہ دمشق کے قریب واقع الغوطہ الشرقیہ ہے۔ یہاں پر سیف زون کا معاہدہ 22 جولائی سے نافذ العمل ہے۔ روسی پولیس نے علاقے میں دو مراکز اور چار چوکیاں بنائی ہیں۔

شیئر: