Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترقیاتی کام حیرت انگیز، سعودی عرب خطے کا مستقبل  ہے: غیرملکی خاتون

غیر ملکی خاتون کا کہنا تھا وژن 2030 کے تحت ترقی قابل تعریف ہے۔ (فوٹو المرصد)
ریاض میں مقیم ایک غیرملکی خاتون کا کہنا ہے ’سعودی عرب میں جس تیزی سے تعمیراتی منصوبوں پر کام ہورہا ہے اور اردگرد ہونے والی ترقی کو دیکھ کر اچھا لگ رہا ہے۔ وژن 2030 کے تحت ہونے والی ترقی قابل تعریف ہے۔
سوشل میڈیا اکاونٹ پر غیرملکی خاتون کا  کہنا تھا وہ 6 ماہ سے ریاض میں مقیم ہیں اور یہ نوٹ کیا کہ اتنے کم عرصے میں نئے منصوبے مکمل ہوکر آپریشنل ہورہے ہیں وہ حیرت انگیز ہیں۔
  ایسے منصوبے بھی دیکھے جو ان کی آمد کے وقت موجود نہیں تھے مگر اب حقیقت بن چکے ہیں یا بننے جارہے ہیں۔ انہوں نے ’الافینوز مال‘ کی مثال بھی دی۔
انہوں نے مزید کہا یہاں تعمیراتی کام کی رفتار ناقابل یقین ہے۔ اس کی وجہ یہاں لوگوں کا دن رات کام کرنا ہے۔
 میں نے اس سے  قبل اتنی تیزی سے تعمیراتی کام کہیں نہیں دیکھا۔جس تیزی سے یہاں ترقیاتی کام ہورہے ہیں وہ بے مثال ہیں۔ یہ ترقی وژن 2030 کی بدولت ہے۔
غیرملکی خاتون کا کہنا تھا  2 سال میں یہ ملک ترقی کرتے ہوئے جیسا آج نظر آرہا ہے اس سے کہیں زیادہ بہتر اور باوقار نظر آئے گا کیونکہ یہ ملک خطے کا مستقبل ہے۔
 

 

شیئر: