ممبئی۔۔۔۔بی جے پی کی اتحادی جماعت شیو سینا نے بہار میں بی جے پی اور جنتا دل یو کے اتحاد کا مضحکہ اڑایا ہے۔ جنتا دل یو کی طرف سے نیشنل ڈیموکریٹک الائنس ( این ڈی اے ) میں ’’گھر واپسی‘‘ پر نکتہ چینی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج وزیر اعظم مودی اور وزیر اعلیٰ بہار نتیش کمار ایک دوسرے کی تعریفیں کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ ماضی میں ایک دوسرے کے خلاف زہریلے بیان دیتے پھر تے تھے۔ وہ اس کی کیا وضاحت کرینگے۔امیت شاہ نے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ اگر نتیش کمار جیت گئے توپاکستان خوشیاں منائے گا۔کیا اب پاکستان خوشیاں منا رہا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی نے خود نتیش سے تعاون کرکے پاکستان کو خوشیاں منانے کا موقع دیا۔