Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلوی کرکٹرز میں معاوضوں کا تنازع: اچانک کیا ہو گیا؟

 
  سڈنی:آسٹریلوی کرکٹر ز کی تنظیم نے بورڈ کی جانب سے ثالثی کی پیشکش پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ پہلے کہاں تھا اور ہم تو پہلے ہی کئی باریہ مسئلہ ثالث کے ذریعے حل کرنے کا کہہ چکے ہیں۔یاد رہے کہ بورڈکے چیف ایگزیکٹو جیمز سدر لینڈ نے معاو ضوں کے تنازع پر کرکٹرز کو ثالثی کی پیشکش کرتے ہو ئے کھیل کے میدان واپس آنے کو کہا ہے۔ بورڈ عہدیدار کے مطابق ثالثی کی صورت میں انہیں ہر فیصلہ قبول ہوگا۔ٹیم کے نائب کپتان ڈیوڈ وارنر نے اس حوالے سے انکشاف کیا کہ کھلاڑی کئی مرتبہ ثالثی کا کہہ چکے ہیں لیکن بورڈ نے اسے تسلیم نہیں کیا اور ہر مرتبہ ہماری پیشکش رد کی جاتی رہی تو اب اچانک کیا ہو گیا ہے؟مبصرین کا کہنا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا دورہ بنگلہ دیش کو خطرے میں پڑا دیکھ کر پیچھے ہٹ رہاہے کیونکہ اگر یہ دورہ منسوخ ہوتا ہے تو دورہ ہند اور اس کے ساتھ روایتی ایشز سیریز بھی خطرے میں پڑ جائے گی جو بورڈ کے بھاری مالی نقصانات کا سبب ہوگا ۔ادھر کرکٹرز کی تنظیم نے پھر واضح کیا ہے وہ اپنے موقف کے مطابق تنازع کے حل تک ڈٹی رہے گی۔

شیئر: