Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشز سیریز آسٹریلوی بورڈ اور کرکٹرز میں معاہدے سے مشروط

لندن...آسٹریلوی کرکٹ بورڈ اور کرکٹرز کی ایسوسی ایشن کے درمیان جاری تنازع نے روایتی ایشز سیریز کو بھی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا ۔ انگلش بورڈ نے کہا ہے جب تک فریقین میں کئی معاہدہ طے نہیں پاتا ،انگلش ٹیم ایشز کے لئے آسٹریلیا نہیں جائے گی۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے معروف کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو میں کہا ہمیں یقین ہے کہ ایشز سیریز پروگرام کے مطابق ہو گی لیکن موجودہ صورتحال کے تناظر میں ہم آسٹریلوی بورڈ اور کرکٹرز کے نمائندوں کے درمیان معاوضوں کے مسئلے پر کسی سمجھوتے تک آسٹریلیا کا سفر نہیں کریں گے۔ ادھرآسٹریلوی حکومت نے کہا کہ اگر برڈ اور کرکٹرز کے درمیان جاری تنازع نے ضرورت سے زیادہ طول کھینچا تو وزارت کھیل اس میں مداخلت پر مجبور ہو جائے گی۔

 

شیئر: