ریاض------ یہاں مکتب العمل نے اعلان کیا ہے کہ سعودیوں کیلئے مخصوص پیشوں پر کام کرنے والے 9غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ کارروائی رپورٹوں کی بنیاد پر کی گئی۔ 3غیر قانونی تارکین کو ضروری کارروائی کیلئے متعلقہ ادارے کی تحویل میں دے دیا گیا۔ انہیں البطحاء او رمنفوحہ میں چھاپے مار کر پکڑا گیا تھا۔ 5تارکین کوالمجمعہ کمشنری میں موبائل کی مرمت اور فروخت کرنے والی دکانوں پر کام کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔