کوئٹہ ...بلوچستان کے علاقے پنجگور میں دھماکے سے 4افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق ایرانی سرحد کے قریب بارودی سرنگ پھٹنے سے دھماکا ہوا۔جاں بحق اور زخمی ہونے والے چرواہے تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔