چنئی۔۔۔۔ہند میں ریموٹ کنٹرول ٹینک تیار کرلیا گیا ہے۔ اس میں کئی خصوصیات ہیں ۔ پہلی یہ کہ یہ جاسوسی کے کام آئے گا۔ بارودی سرنگیں تلاش کرسکے گا،اسکا نام منترہ رکھا گیا ہے جسے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے تیار کیا ہے۔فوج نے اس کی آزمائش بھی مکمل کرلی ہے اور اس ٹینک کو نکسل باغیوں سے متاثرہ علاقوں میں استعمال کرنےمیں دلچسپی ظاہر کی ہے تاہم اس کیلئے اس میں کچھ تبدیلیوں کی ضرورت ہوگی۔ اس ٹینک کو یہاں ہونیوالی نمائش میں پیش کیا گیا۔اسے ان علاقوں میں بھی استعمال کیا جائے گا جہاں ایٹمی تابکاری کا خطرہ ہوگا۔ راجستھان میں جہاں درجہ حرارت 52سینٹی گریڈ ہوتا ہے اس ٹینک کا وہاں بھی تجربہ کیا گیا ۔ ٹینک چلانے کیلئے کسی انسان کی ضرورت نہیں۔