Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کی نااہلی ،نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد...ن لیگ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ن لیگ کی قیادت نے اس کی منظوری دیدی ۔سابق وزیر قانون زاہد حامد نے اس کی تصدیق کی ہے۔ درخواست کا مسودہ تیار کیا جا رہا ہے۔ پیر یا منگل کو اپیل دائر کی جائے گی۔ پارٹی اجلاس میںسابق وزیر زاہد حامد اور بیرسٹر ظفر اللہ نے پانامہ کیس کے فیصلے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ قانونی اور آئینی آپشن کے بارے میں آگاہ کیا۔

 

شیئر: