اسلام آباد ... صدر ممنون نے قومی اسمبلی کا اجلاس منگل یکم اگست کو طلب کرلیا۔ اجلاس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے گا۔ نئے وزیر اعظم کے انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا۔کاغذات نامزدگی اتوار کو حاصل کئے جائیں گے۔ کا غذات نا مزدگی پیرکو وصول کئے جائیں گے۔ نئے وزیر اعظم کا انتخاب منگل یکم اگست کو 3بجے سہ پہر ہوگا۔مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی پارٹی نے باضابطہ طور پر وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو نواز شریف کی جگہ وزیر اعظم نامزد کیا ہے ۔ ان کے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے تک سابق وزیر شاہد خاقان عباسی عبوری وزیر اعظم ہوں گے۔