ہیروئن سمگل کرنے پر غیر ملکی کو سزائے موت
’پاکستانی تارک وطن عارف خان کو ہیروئن سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ہیروئن سمگل کرنے کے جرم پر تارک وطن پر سزائے موت کا عدالتی فیصلہ نافذ کر دیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’پاکستانی تارک وطن عارف خان محمد عزیز کو ہیروئن سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا‘۔
’مذکورہ شخص کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں الزام ثابت ہونے پر اور زمین میں فساد پھیلانے پر سر قلم کرنے کی سزا سنائی گئی‘۔
’فیصلے پر اپیل کورٹ نے تصدیق کی اور ایوان شاہی نے سزا نافذ کرنے کی منظوری دی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’آج بدھ کو مشرقی ریجن میں عدالت کا فیصلہ نافذ کر دیا گیا ہے‘۔