ریاض۔۔۔۔ریاض کے معروف تاریخی ہوٹل الیمامہ کا انہدام شروع کردیا گیا۔ شاہ سعود نے 62برس قبل 1376ھ میں اس کا افتتاح کیا تھا۔
افتتاحی تقریب میں شہر کے عمائدین ، شاہی خاندان کے افراد اور رہنما شریک ہوئے تھے۔ افتتاح کے وقت یہ ہوٹل شہرکے باہر ہوا کرتا تھا ،آبادی میں تدریجی اضافے کے بعد شہر کے وسط میں آگیا تھا اس کے اطراف 5ستارے والے دسیوں ہوٹل قائم کردیئے گئے تھے۔
ریاض کے باشندے ہوٹل مذکور کے انہدام کا منظر دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے۔ امریکہ کے سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجراور عالم اسلام کے مایہ ناز قاری شیخ عبدالباسط عبدالصمد بھی اس ہوٹل میں ٹھہر چکے ہیں۔