Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشتگرد تنظیم کی ویب سائٹ کا قیام جرم ہے، پبلک پراسیکیوشن

ریاض۔۔۔۔سعودی پبلک پراسیکیوشن نے اطلاعاتی جرائم کی بابت اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ دہشتگردتنظیموں کی ویب سائٹ کا قیام یا کمپیوٹر کے ذریعے دہشتگردتنظیموں کے ارکان یا قائدین سے رابطے کی سہولت فراہم کرنا یا دہشتگردتنظیموں کے افکار و نظریات کی ترویج کی کوشش کرنا یا انہیں مالی اعانت فراہم کرنے کا اہتمام کرنا یا دھماکہ خیز مواد یا آتشزنی والے آلات کی تیاری کا طریقہ کار جاری کرنا یا دہشتگردی کی سرگرمیوں میں استعمال ہونے والے آلات کی بابت معلومات دینا، اطلاعاتی جرائم ہیں۔ پبلک پراسیکیوشن نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیاکہ مذکورہ کاموں کی سزا 10برس جیل اور 50لاکھ ریال جرمانہ ہے۔ یہ سزا اطلاعاتی جرائم کے انسداد کے قانون کی دفعہ 7میں بیان کی گئی ہے۔

شیئر: