Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یہ دیکھیں تو وزارت کو مطلع کریں!

ریاض۔۔۔۔وزارت تجارت و سرمایہ کاری کے ترجمان عبدالرحمان الحسین نے تمام صارفین سے اپیل کی کہ اگر وہ خرید وفروخت کے دوران تجارتی مراکز یا دکانوں میں 8امورمیں سے کوئی ایک دیکھیں تو فوراً ہی وزارت کو (1900) پر رابطہ کرکے مطلع کردیں۔ الحسین نے توجہ دلائی کہ اگر صارفین یہ دیکھیں کہ دکان میں یہ بورڈ لگا ہوا ہے کہ فروخت شدہ سامان نہ واپس کیا جائیگا اور نہ تبدیل ہوگا تو اس کی فورااطلاع دیں۔ اسی طرح اجازت حاصل کئے بغیر رعایت کا اعلان دیکھیں یا کسی مسابقے کی اطلاع ملے یا سامان پر نرخ تحریر نہ ہوں یا بل عربی میں نہ ہو یا سامان پر لکھے ہوئے نرخ اور کیشیئر کے یہاں درج نرخ میں فرق ہویا الیکٹرانک آلات کی گارنٹی کی مدت 2برس سے کم ہویا بغیر تفصیلات والی مصنوعات یا ایسی اشیاء دکان یا تجارتی مرکز میں رکھی ہوں جن پر تفصیلات درج نہ ہوں تو ان تمام حالتوں میں وزارت کو پہلی فرصت میں مطلع کرنے کا اہتمام کیا جائے۔

شیئر: