القدس۔۔۔۔یہودی آبادکاروں کے گروہ نے مسجد اقصیٰ کے معروف دروازے باب الاسباط پر کھڑے ہوکر اونچی آواز میں یہودی عبادت کی رسمیں ادا کیں اور یہاں سے باب الرحمہ منتقل ہوکر رسموں کی تکمیل کی۔قابض اسرائیلی فوجی ان کی حفاظت کیلئے موجود تھے۔ دوسری جانب القدس کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی فوجی مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے وقت نمازیوں کی تلاشی لے رہے ہیں، مردو خواتین کے بیگ چیک کئے جارہے ہیں۔