Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نفلی حج سے بہتر یتیموں کی کفالت

ریاض۔۔۔۔سعودی سربرآوردہ علماء بورڈ کے رکن اور ایوان شاہی کے مشیر ڈاکٹر عبداللہ المطلق نے کہا ہے کہ نفلی حج کے اخراجات فلاحی انجمنوں کو عطیہ کرنے کا ثواب نفلی حج سے زیادہ ہے۔ علامہ المطلق نے توجہ دلائی کہ امت مسلمہ اور متوفی شخص کیلئے فلاحی کاموں کا ثواب بہت زیادہ ہے جو لوگ نفلی حج کرنا چاہتے ہوں ان کے لئے بہتر ہوگا کہ نفلی جح کے بجائے کسی یتیم کی کفالت کریں یا کسی فلاحی انجمن کو نفلی حج کا پیسہ دیدیں جو مریضوں کا علاج کرارہی ہو، یا غریبوں کو مکان کاکرایہ پیش کردیں۔انہوں نے ’’اسٹوڈیوجمعہ‘‘نامی ہفت روزہ پروگرام کے دوران نداء الاسلام چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علماء اگر ایک طرف نفلی حج کے فضائل والی احادیث لوگوں کو سناتے اور یاددہانی کراتے ہیں تو اسی کے ساتھ وہ دیگر فلاحی کاموں کے فضائل سے متعلق احادیت سنانے کا بھی اہتمام کرتے ہیں دونوں کام ان کے فرائض میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ سبیل کا اہتمام پانی پینے ، پلانے یا آبپاشی کیلئے کنویں بنوانا ،غریبوںکا علاج کرانے والی انجمنوں کی مدد کرنا ، یتیموں کی کفالت کرنا ، بیواؤں اور ناداروں کی ضرورتیں پوری کرنا اہم اچھے کام ہیں۔ نومسلموں کی مدد بہت بڑا کام ہے۔

شیئر: