نئی دہلی۔۔۔۔۔مغربی بنگال کے دارجلنگ میں پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں۔ گورکھا جن مکتی مورچہ کی اپیل پر غیر معینہ مدت کیلئے جاری ہڑتال کے دوران تشدد کے تازہ واقعات میں پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے۔ ہند تبت سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز نے علیحدہ گورکھا لینڈ کے حامیوں کو روکا تو تصادم ہوگیا۔ جھڑپ کے دوران کئی پولیس اہلکار اور گورکھا تحریک کے کارکن زخمی ہوئے۔ریاست میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے مزید سیکیورٹی فورسز تعینات کی جارہی ہیں۔