Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنیوا: 3500سال پرانا لنچ بکس دریافت

 جنیوا ..... سوئٹزر لینڈ کے آلپس پہاڑی سلسلے میں ہزاروں سال پرانا ایک لنچ بکس ملا ہے جس کے اندر زمانہ قدیم کے غلے کے کچھ دانے بھی موجود ہیں اور ماہرین کا کہناہے کہ انکی مدد سے اس بات پر روشنی پڑ سکتی ہے کہ یوریشیا میں زراعت کب سے شروع ہوئی۔ یہ لنچ بکس سطح سمندر سے2650میٹر کی بلندی پر برف کے ایک ایسے بڑے ٹکڑے سے نکلا ہے جو پگھلنے لگا تھا۔ ماہرین آثار قدیمہ نے خوردبینوں کی مدد سے اس کا تجزیہ کیا گیا اور اس میں موجود پروٹین کا پتہ لگایا جس سے معلوم ہوا کہ یہ ثابت گندم ہے جسے زمانہ قدیم میں عام مقبولیت حاصل تھی۔ لنچ بکس کے ملنے سے پتہ چلتا ہے کہ زمانہ قدیم میں ایسے عام غلے ا ور انکا کھانا پینا عام تھا۔ تاریخ بتاتی ہے کہ گندم ہی سب سے پرانا اور مقبول غلہ ہے۔ جس کا ارتقائی عمل تاریخی اور ثقافتی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ یوریشیائی علاقے میں زراعت کے بارے میں کوئی چیز معلوم ہوئی ہے۔اس لنچ بکس کو برف سے نکالنے اور اسکا تجزیہ کرنے کا سہرا یونیورسٹی آف یارک کے ماہرین قدیمہ کے سر ہے۔

شیئر: