Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سمیت 15 ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں

’مشترکہ فوجی مشقیں کل اتوار 26 جنوری سے 6 فروری تک جاری رہیں گی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں پاکستان سمیت 15 ممالک کی مشترکہ فوجیں مشقوں ’رماح النصر2025‘ کا انعقاد ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کل اتوار 26 جنوری سے 6 فروری تک جاری رہنے والی مشترکہ مشقوں میں شریک ممالک کی فضائی أفواج مشترکہ مشقیں کریں گی‘۔
مشترکہ مشقوں کے لیڈر جنرل محمد العمری نے کہا ہے کہ ’سعودی مسلح أفواج کے تمام شعبوں کے علاوہ وزارت نیشنل گارڈ اور ریاستی سلامتی کا ادارہ بھی شریک ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مشترکہ مشقوں میں 8 ممالک کی فورس شریک ہو گی جن میں پاکستان، بحرین، یونان، فرانس، قطر، برطانیہ، امریکہ اور امارات ہیں جبکہ آسٹریلیا، مصر، اٹلی، اردن، مراکش، کوریا اور سپین مبصر کے طور پر شریک ہیں‘۔
 

شیئر: