البوقرق، میکسیکو .... نیو میکسیکو میں معمر افراد کیلئے بنائی گئی بستی سے اچانک غائب ہوجانیوالا بوڑھا کچھوا اپنے مالک کے پاس پہنچ گیا۔ یہ کچھوا بستی میں بنائے گئے باغ سے غائب ہوا تھا۔ مقامی جریدے نے بوڑھے کچھوے کی واپسی کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ڈائیلو نامی بوڑھا کچھوا صحرائی نسل سے تعلق رکھتا ہے اور وہ باغ سے نکل کر پڑوس کے ایک پارک میں چلا گیا تھا جہاں تفریح کیلئے آئے ہوئے کچھ لوگوں نے اسے دیکھا اور سن رسیدگی کے سبب اس کی پشت پر مضبوط پرت بن جانے کی وجہ سے اسے پہچان کر اسے مالک کے پاس پہنچا دیا۔ مالک نے بھی اسے پہچان لیا اور کہا کہ یہ کچھوا گزشتہ 35سال سے انکے پاس ہے۔واضح ہو کہ اسکی گمشدگی کے بعد تلاش بڑے پیمانے پر شروع کردی گئی تھی تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ کس تاریخ کو غائب ہوا تھا۔