Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مقتدیٰ الصدر نے مملکت میں کیا کیا؟

ریاض .... عراق کے مذہبی پیشوا مقتدیٰ الصدر کے دفتر نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ دورہ سعودی عرب کے خوشگوار نتائج برآمد ہوئے ہیں۔سعودی عرب اور عراق کے درمیان تعاون کے فروغ کے طریقوں اورعراق میں سرمایہ کاری کے امکانات سے استفادے پر غوروخوض کیا گیا۔ خادم حرمین شریفین نے نقل مکانی کرنے والوں کی مدد کیلئے مزید 10ملین ڈالرحکومت عراق کے توسط سے پیش کئے۔ نجف میں قونصلیٹ کھولنے ،دونوں ملکوں کے درمیان پروازیں جلد از جلد بحال کرنے، تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے بری سرحدی چوکیوں کے افتتاح میں تیزی لانے اور النجف کی الجمیمہ چوکی کھولنے جیسے امور زیر بحث آئے۔ اعلامیہ میں واضح کیا گیا کہ سعودی عرب نے باہمی تعلقات کو آگے بڑھانے کیلئے بغداد میں نیا سفیر متعین کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی ہے۔

شیئر: