Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحقیقات میں تعاون کروں گی،عائشہ گلالئی

  اسلام آباد... تحریک انصاف کی سابق رہنما عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے سوشل میڈیا پر میرے خلاف مہم شروع کردی لیکن میں سچ کہتی رہوں گی ۔انہوں نے سوال کیا کہ اگر آپ کی ماں یا بیٹی یہ کہے کہ مجھے ہراساں کیا گیا ہے تو پہلے پوچھیں گے پہلے ثبوت سامنے لاﺅ ۔یہ کتنے شرم کی بات ہے۔ٹی وی انٹرویو اور ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک انسان کے لئے سب سے زیادہ اہم عزت نفس ہے۔ خاص کر خواتین کے لئے یہ بہت حساس موضوع ہے۔جو لوگ مجھے جانتے ہیں انہیں پتہ ہے مجھے پیسے کا لالچ ہے اور نہ عہدوں کا۔ صرف ضمیر کی آواز پر خواتین کی بھلائی کے لئے یہ باتیں منظر عام پر لے کر آئی۔انہوں نے پھر کہا کہ عمران خان کا بلیک بیری چیک کیا جائے تو معلوم ہوجائے گا کہ خواتین کو کس طرح کے پیغامات بھیجے گئے۔ بلیک بیری کا تمام ریکارڈ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے پاس موجود ہے ۔ٹیکنالوجی کے اس دور میں ریکارڈ ٹریس کرنا مشکل نہیں ۔ اگر اس معاملے کی تحقیقات ہوئیں تو تعاون کروںگی۔

 

شیئر: