ما سکو۔۔۔۔۔ روس کے دارالحکومت ماسکو کی ایک عدالت کے احاطے میں فائرنگ کے واقعے میں وسطی ایشیائی ملک سے تعلق رکھنے والے قتل کے تین ملزمان ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔قتل کے متعدد مقدمات میں گرفتار پانچ ملزمان نے گارڈز سے اسلحہ چھینا جس کے بعد دیگر گارڈز سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔عدالت کے احاطے میں فائرنگ کے نتیجے میں تین ہلاک ہوگئے اور دیگر دو زخمی ہوگئے جنھیں قابو کرلیا گیا۔روس کی انوسٹی گیشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ ماسکو کی علاقائی عدالت میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب قتل کے مقدمات میں گرفتار پانچ ہتھکڑی لگے ملزمان کو ایک مرد اور ایک خاتون پر مشتمل گارڈ کے ساتھ عدالت لے جایا جارہا تھا۔مدعاعلیہان نے لفٹ کے قریب پہنچتے ہی گارڈز پر حملہ کیا اور ان سے اسلحہ چھین لیا لیکن ان میں سے ایک گارڈ نے الارم بجا دی جس کے بعد عدالت کی سیکیورٹی نے کارروائی کی۔بعدازاں عدالت کی ترجمان نتالیا اوسیپووا کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے گارڈز کو یرغمال بنا لیا تھا لیکن عدالت کی سیکیورٹی نے معاملات سنبھال لیے۔