رائے بریلی----اترپردیش کے رائے بریلی ضلع میں ایک سڑک حادثہ میں ایک عورت سمیت 3 افراد کی موت ہو گئی۔ واقعہ سولن تھانہ علاقہ کے عمری گاؤں کاہے۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے تینوں لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔ اطلاع کے مطابق منگل کی صبح عمری گاؤں کے قریب لوڈر اور موٹر سائیکل میں ٹکر ہو گئی، جس ایک خاتون سمیت 3 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ واقعہ کے بعد مشتعل دیہاتیوں نے رائے بریلی پرتاپ گڑھ روڈ جام کردی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے۔ پولیس کے اعلی افسران نے مشتعل لوگوں کو سمجھا کر سڑک ٹریفک کیلئے کھلوائی۔ایس پی نے بتایا کہ سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار راجیش اور ان کی بہن رینو کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ اسپتال لے جاتے وقت سورج نے دم توڑ دیا۔