Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وسیم اکرم اب نئی ٹیم ملتان کے مینٹور ہونگے، اسلام آباد یونائیٹڈ چھوڑ دی

    اسلام آباد:عظیم فاسٹ بولر اور سابق کرکٹ کپتان وسیم اکرم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ دیا۔ذرائع کے مطابق سابق کپتان وسیم اکرم نے پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو چھوڑ کر پی ایس ایل میں شامل ہونے والی نئی ٹیم ملتان کے ساتھ معاہدہ کی کوشش شروع کر دی۔وسیم اکرم اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ بطور مینٹور اپنی خدمات دے رہے تھے، اب ان کی جگہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسلام آ باد یونائیٹڈ کے موجودہ کپتان مصباح الحق کپتانی کے ساتھ ساتھ مینٹور کی بھی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔علاوہ ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ سابق ریکارڈ ساز کرکٹر یونس خان کی بطور مینٹور خدمات حاصل کرنے پر بھی غور کر رہی ہے۔واضح رہے کہ وسیم اکرم کی رہنمائی میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل کاپہلا ایڈیشن پنے نام کیا تھا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے اب تک پی ایس ایل کے 20 میچز کھیلے ہیں جن میں سے 11 میچز میں وہ کامیاب رہی جبکہ 9 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا

شیئر: