برمنگھم...جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے وسیم اکرم کو اپنی نوعیت کا واحد بولر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی کرکٹ میں اب بھی وسیم اکرم کی ’سوئنگ‘ مہارت کا کوئی ثانی نہیں ۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام اور پاکستان کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس کے دوران ڈی ویلیئرز نے کہاکہ میرا تو خیال ہے کہ پاکستان کے موجودہ اسکواڈ اور نہ دنیائے کرکٹ میں اس وقت وسیم اکرم جیسا کوئی بولر موجود ہے۔ آج تک وسیم اکرم جیسا بولر نہیں دیکھا بدقسمتی سے میں ان کے کیریئر کے دوران ان کے ساتھ نہیں کھیل سکا لیکن انڈین پریمیئر لیگ کے دوران ان سے ملاقات اور بات چیت ہوتی رہتی ہے۔ وسیم اکرم نے اپنے تمام تجربات نہ صرف پاکستانی کھلاڑیوں بلکہ آئی پی ایل میں بھی کئی کھلاڑیوں کے ساتھ بھی شیئر کیے، وہ ایک ایسے بولر ہیں جو بولنگ کی قدرتی مہارت کے حامل ہیں اب تک کرکٹ میں انہیں کسی بولر نے وسیم اکرم جتنا متاثر نہیں کیا ۔