Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ:ٹریفک خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنیوالا اسمارٹ راڈار

شارجہ ..... شارجہ پولیس نے ٹریفک خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے کیلئے تمام سڑکوں پر نیا اسمارٹ راڈار نصب کردیا۔ محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر محمد النقبی نے بتایا کہ شارجہ پولیس نے ٹریفک خلاف ورزیوں سے ہونے والی اموات، جانی اور مالی نقصان کو کنٹرول کرنے کیلئے نئی حکمت عملی اپنائی ہے۔ راڈار کے ذریعے حفاظتی بیلٹ کی پابندی ہوگی۔ گاڑیو ںکے درمیان مطلوبہ فاصلہ برقرار رکھوایا جائیگا۔ ہیوی ٹریفک کو مطلوبہ لائن کی پابندی پر آمادہ کیا جائیگا۔ اوورٹیک کرنے والوں کو لگام لگائی جائیگی۔ اسمارٹ راڈار ڈرائیوروں کی ہر طرح کی غلطیاں انتہائی باریک بینی سے ریکارڈ کرسکے گا۔

شیئر: